4 فروری 2014 - 20:30
ايران کے مختلف شہروں ميں برفباري

اسلامي جمہوريہ ايران ميں گزشتہ ساٹھ برس کي سب سے شديد برفباري کے بعد پورا ملک سفيد پوش ہو گيا ہے اور ملک کے بيشتر صوبوں ميں اسکول اور کالج بند کردئےگئے ہيں-

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے قومي ڈيزاسٹر منيجمنٹ کے سربراہ حسن قدمي نے کہا ہے کہ سب سے زيادہ  مشکلات ملک کے شمالي، شمال مغربي اور شمال مشرقي صوبوں ميں پيش آرہي ہيں جہاں سڑکوں کے بند ہوجانے کے باعث امدادي کاموں ميں رکاوٹيں دور کرنے کي کوشش کي جارہي ہے - برف سے سب سے زيادہ متاثر علاقوں ميں فوج اور سپاہ پاسداران کےجوانوں کو امداد کے لئےطلب کرليا گيا ہے -ايران کے شمالي صوبے مازندران اور گيلان ميں تقريبا دو ميٹر برف گري ہے جو ايک ريکارڈ ہے - ان صوبوں ميں پاني اور بجلي کي سپلائي بھي منقطع ہوگئي ہے جس سے عام شہريوں کو مشکلات کا سامنا ہے - برف سے پيداہونےوالي بحراني صورتحال کا بدھ کو کابينہ کے اجلاس ميں بھي جائزہ ليا گيا - صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے اپني کابينہ کے کئي وزرا کو سب سے زيادہ متاثرہ علاقوں ميں روانہ کرديا ہے - دارالحکومت تہران ميں بھي شديد برف باري کي وجہ سے  بدھ کو سبھي اسکول اور کالج بندرہے -  ايران کي ريڈ کريسنٹ سوسائٹي کي امدادي ٹيموں اور ديگر امدادي اداروں کے کارکنوں نے اٹھارہ صوبوں ميں برف ميں پھنس جانے والے دس ہزار افراد کو نجات دلائي ہےـ شمالي صوبوں گيلان اور مازندران ميں امدادي کام تيزي سے جاري ہےـ ان دونوں صوبوں ميں ہزاروں افراد راستے ميں برف ميں پھنس گئے ہيں ـ ڈيزاسٹرمنيجمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آئندہ چوبيس گھنٹے ميں سبھي متاثر علاقوں ميں پاني اور بجلي کي سپلائي بحال کردي جائے گي -  امدادي کاموں کي نگراني کے لئے صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے ہنگامي وزارتي ٹيم تشکيل دي ہےـــ

.......

/169